جمعرات , 19 جولائی 2018

روسی صدر ولادی میر پیوٹن شمالی کوریا کے صدر کے گن گانے لگے

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان قابل اور سمجھدار سیاستدان ہیں ۔روسی صدر کا کہنا ہے کہ کم جونگ ان جوہری تنازعے کی جنگ امریکا سے جیت چکے ہیں،شمالی کوریا کے صدر نے امریکا کو شکست دے کر اپنے اسٹریٹیجک مقاصد حاصل کرلئے ہیں،تفصیلات کے مطابق امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان جوہری تنازعہ تو بدستور برقرار ہے ،ایسے میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے شمالی کوریا کے صدر کی فتح کا اعلان کردیا۔پیوٹن کے مطابق شمالی کوریا کے پاس ایٹمی ہتھیار اور عالمی سطح پر 13ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائل موجود ہیں، جو عملی طور پر کسی بھی حد تک پہنچ سکتا ہے۔دوسری جانب نئی جاری سیٹلائیٹ تصاویر سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان مزید بیلسٹک میزائل تجربے کی تیاریاں کررہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ٹرمپ انتخابات میں روسی مداخلت پر موقف سے پھر گئے

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) پیر کو ڈونلڈ ٹرمپ نے فن لینڈ کے دارالحکومت ہلسنکی میں اپنے روسی ...