پیر , 23 اپریل 2018

جوہری معاہدے کو کمزور کرنے کا اقدام ناقابل قبول

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے کو کمزور کرنے کا کوئی بھی قدم ناقابل قبول ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ برسلز میں ایک بڑا اتفاق رائے سامنے آیا جس کے مطابق ایران، جوہری معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر قائم ہے۔ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ برسلز میں ہونے والی مشترکہ نشست کے تحت ایران کے جوہری معاہدے کو کمزور کرنے کے کسی بھی قدم کو مسترد کردیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قوم کو جوہری معاہدے کے ثمرات سے مستفید ہونے کا مکمل حق حاصل ہے۔محمد جواد ظریف نے کہا کہ یورپی یونین سمیت تین یورپی ممالک (جرمنی، فرانس اور برطانیہ) کو بخوبی اس بات کا علم ہے کہ ایران کا جوہری معاہدے پر پابند رہنا امریکہ کی شفاف کارکردگی پر منحصر ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سامراجی طاقتوں کاسب سے بڑا ہتھیار الکوحل اور افیم ہے ،ترک صدر

استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ سامراجی طاقتوں کاسب سے بڑا ...