جمعہ , 19 جنوری 2018

حکومت نے ناکامی کا ملبہ انٹیلی جنس اداروں پر ڈال دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے اپنی ناکامی انٹیلی جنس اداروں پر ڈال دی، مصدق ملک کہتے ہیں سیاستدانوں اور صحافیوں کے بجائے مجرموں کے فون ٹیپ کئے جائیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان وزیراعظم مصدق ملک نے قصور واقعے پر اپنی ناکامی انٹیلی جنس اداروں پر ڈال دی، حکومتی عہدیدار ایجنسیوں پر برس پڑے، کہتے ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ ایجنسیاں سیاستدانوں اور صحافیوں کے بجائے مجرموں کے فون ٹیپ کریں۔

مصدق ملک نے یہ بھی تسلیم کرلیا کہ پولیس کا کام عوام کی حفاظت ہے، عوام پر سیدھی گولیاں چلانا نہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن اور قصور واقعے سے ثابت ہوا کہ پولیس کو تربیت کی ضرورت ہے۔

یہ بھی دیکھیں

امن مذاکرات کیلیے افغان طالبان کا سیاسی وفد پاکستان میں موجود

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں قیام امن کا مشن لیے افغان طالبان کے سیاسی رہنما ...