جمعہ , 19 جنوری 2018

کراچی: پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا بچہ گھر پہنچ گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے برنس روڈ میں گزشتہ روز پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا 10 سالہ بچہ بحفاظت گھر پہنچ گیا۔ذرائع کے مطابق بچے کے خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ فجر کے وقت گاڑی میں بٹھا کر 10 سالہ عثمان کو نامعلوم شخص گھر کے قریب چھوڑ کر چلاگیا۔ان کا کہنا تھا کہ عثمان کو گھر کے قریب چھوڑنے والے شخص نے اہلخانہ سے ملاقات بھی نہیں کی۔
اخباری نمائندوںسے بات کرتے ہوئے دس سالہ عثمان کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ نامعلوم شخص عثمان کو چیز دلانے کے بہانے لے کر فرار ہوگیا تھااور عثمان پر کسی قسم کا تشدد نہیں ہوا اور وہ خیریت سے گھر پہنچ گیا ہے، جبکہ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
تفصیلات کے مطابقگزشتہ روز 10 سالہ عثمان مدرسے میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے صبح 11 بجے گھر سے نکلا جس کے بعد وہ گھر واپس نہیں آیا تھا۔
تاہم برنس روڈ کے علاقہ مکین 10 سالہ بچے کی گمشدگی پر گزشتہ رات سڑکوں پر نکل آئے اور عثمان کی گمشدگی کے خلاف احتجاج کیا تھا۔مشتعل مظاہرین نے کراچی کی مشہور فوڈ اسٹریٹ پر ٹائر جلائے اور سڑک کو بند کردیا تھا۔اس سے قبل آرام باغ پولیس نے اہلخانہ کے احتجاج پر عثمان کے مبینہ اغواء کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا تھا۔ پولیس کے مطابق بچے کا بیان قلمبند ہونے اور طبی معائنے کرانے کے بعد اغواء یا گمشدگی سے متعلق حقائق سامنے آسکیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

امن مذاکرات کیلیے افغان طالبان کا سیاسی وفد پاکستان میں موجود

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں قیام امن کا مشن لیے افغان طالبان کے سیاسی رہنما ...