جمعرات , 18 اکتوبر 2018

افغانستان میں شکست کے بعد امریکہ نئی جنگ کی تیاری کررہا ہے، مقررین

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے زیراہتمام ’’تحفظ ختم نبوت والقدس آل پارٹیز کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے سیاستدانوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے سب کو متحد ہونا ہوگا۔ افغانستان سے شکست کھا کر امریکہ نئی جنگ کی تیاری کر رہا ہے۔ القدس کا مسئلہ بھی سازش کے تحت کھڑا کیا گیا، ہمیں وسیع سطح پر اتحاد قائم کرکے بھرپور تحریک کھڑی کرنا ہے۔ سب ملک کر تحریک چلائیں‘ اس ملک کی بنیادیں خطرے میں ہیں‘ جہاد دہشت گردی نہیں‘ جہاد ہوگا تو بیت المقدس بھی آزاد ہوگا اور کشمیر بھی آزاد ہوگا۔ سب کو پتہ ہے چور کون ہے‘ قانون میں تبدیلی کس نے کرائی۔ اے پی سی میں صاحبزادہ ابوالخیر محمدزبیر‘ پیر سید محمدصفدر شاہ گیلانی‘ مولانا سمیع الحق‘ شیخ رشید احمد‘ خرم نواز گنڈاپور‘حافظ سعید احمد ،لیاقت بلوچ ،اعجاز چوہدری،علامہ محمدامین شہدی ،پیر سید منور حسین جماعتی ،جمشید دستی، مولانافضل الرحمن خلیل،سید ضیا اللہ شاہ بخاری، میاں جلیل احمد شرقپوری،خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ ، صاحبزادہ میاں ولید احمد شرقپوری،حافظ عبدالرحمن مکی پیر عبدالخالق بھرچونڈی شریف،اسد عباسنقوی،علامہ محمد عارف واحدی ،پیر محمد دیوان مسعود احمد چشتی ،پیر ہارون گیلانی ، مرزا حسیب بیگ، صاحبزادہ محمد امین الدین سیالوی ، میاںقدیر احمد ،محمد عبدالحق اعوان،شیخ مشتاق علی ایڈووکیٹ،ڈاکٹر فرید احمد پرچہ ،مولانا اللہ وسیا،پیر عبدالرحیم نقشبندی،حافظ طاہر محمد اشرفی،محمد نعیم اللہ فاروقی،پیر سید محمد عثمان نوری،اسد عباس نقوی،علامہ حسن رضا ہمدانی،علامہ اعجاز بہشتی،عبدالمصطفیٰ چشتی،سید پیر سید شاہد حسین گردیزی،مولانا محمد یوسف شاہ، مولانا محمد علی نقشبندی ،ضیاء الحق نقشبندی سمیت سیاسی و مذہبی جماعتوں اور مشایخ تنظیموں کے قائدین نے شرکت کی۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےڈاکٹر ابو الخیر زبیر نے کہا ختم نبوت کے معاملہ پر حکمرانوں نے ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی تھی جسے عوامی طاقت ناکام بنایا گیا، خانقاہوں سے گدی نشین باہر آ چکے ہیں، الیکشن میں ختم نبوت کے غداروں کا مقابلہ کریں گے۔2018کا الیکشن مل کر لڑنا چاہئے ‘ ہم بٹے رہے تو مسائل حل نہیں ہو ں گے۔ متحد ہونا ہو گااگر متحد نہ ہوئے تو الیکشن میں وہی نتائج آئیں گے جو ضمنی انتخابات میں آ رہے ہیں۔ حافظ محمد سعید نے کہا اس وقت پاکستان سب سے بڑا نشانہ ہے۔ دشمن قوتیں آئین سے اسلامی دفعات ختم کرنا چاہتی ہیں۔ افغانستان سے شکست کھا کر امریکہ نئی جنگ کی تیار ی کر رہا ہے۔ القدس کا مسئلہ بھی سازش کے تحت کھڑا کیا گیا۔مولانا سمیع الحق نے کہا آج خوشی کا دن ہے خانقاہوں کے لوگ یہاں موجود ہیں۔ ہمارے درمیان جب تک اتحاد نہیں ہو گا ہم منزل تک نہیں پہنچ سکیں گے۔ سب ملکر تحریک چلائیں ورنہ مسائل چلتے رہیں گے۔
علامہ محمد امین شہیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ جب تک امت واحدہ نہیں بنتی مشکلات میں گھری رہے گی ،مسلمانوں کی کامیابی اتحاد ،وحدت اور باہمی یگانگت میں مضمر ہے،شیخ رشید احمد نے کہا کہ سب کو پتہ ہے چور کون ہے،قانون میں تبدیلی کس نے کرائی،سب جانتے ہیں اس کے پیچھے نواز شریف ہے پھر بھی بہانے ڈھونڈ رہے ہیں۔ تحفظ ختم نبوت و القدس آل پارٹیز کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں ظفر الحق کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی رپورٹ فی الفور منظر عام پر لانے اور رانا ثناء اللہ کو برطرف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ختم نبوت قانون میں تبدیلی کرنیوالوںاور ختم نبوت کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو سزائیں نہ دی گئیں تو عوام دھرنوں سمیت احتجاج کا ہر آپشن اختیار کر سکتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

تاجروں کو نیب سمیت کوئی ادارہ بلاجواز ہراساں نہیں کرے گا، وزیراعظم کی یقین دہانی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے تاجروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ نیب اور ...