بدھ , 17 اکتوبر 2018

تہران میں اسلامی ممالک کی تیرہویں پارلیمانی کانفرنس کا آغاز

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں آج اسلامی ممالک کی تیرہویں پارلیمانی کانفرنس کا آغازہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں آج اسلامی ممالک کی تیرہویں پارلیمانی کانفرنس کا آغازہوگا۔ اس اجلاس میں اجرائی اور تخصصی کمیٹیوں کے ماہرین تبادلہ خیال کریں گے ۔ پارلیمانی ماہرین کا اجلاس تین دن تک جاری رہےگا جبکہ منگل کے دن اسلامی جمہوریہ ایران کی تینوں قوا کے سربراہان کی موجودگی میں اسلامی تعاون تنظیم کے پارلیمانی سربراہان کا اصلی اجلاس منعقد ہوگا جو دو دن تک جاری رہےگا بدھ کے دن سہ پہر کو اجلاس کا اختتامی اعلامیہ جاری کیا جائےگا۔

یہ بھی دیکھیں

امریکہ اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے اقتصادی پابندیوں سے استفادہ کر رہا ہے:نمائندہ ایران

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نے کہا ہے کہ ...