پیر , 21 جنوری 2019

امریکی صدر نسل پرست ہیں: ہیلری کلنٹن

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ کو ان دنوں نہ فقط عالمی سطح پر بلکہ خود امریکہ میں بھی سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نےامریکی صدر ٹرمپ کے ہیٹی اور افریقی ممالک کے خلاف تحقیر آمیز بیان پر امریکی صدر کو نسل پرست قراردے دیا ہے۔
ہیٹی میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے 8 سال مکمل ہونے پر ہیلری کلنٹن نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اس سانحے کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور جس طرح سے ہیٹیکے عوام نے اس کا مقابلہ کیا اسکی مثال نہیں ملتی ہے۔

ہیلری کلنٹن نے افریقی ممالک کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے توہین آمیز بیان کی بھی مذمت کرتے ہوئے امریکی صدر کو نسل پرست قراردیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

آسٹریلیا ، مسلمانوں سے نفرت کے واقعات میں اضافہ

ملبورن(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں مسلمانوں سے نفرت کا تازہ واقعہ پیش آیا ہے، شرپسند خاتون ...