پیر , 21 جنوری 2019

پاکستان نے فوجی، انٹیلی جنس تعاون ختم کرنے کیلئے باضابطہ رابطہ نہیں کیا : امریکہ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے فوجی اور انٹیلی جنس تعاون ختم کرنے کے بارے میں کوئی باضابطہ رابطہ نہیں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ہمارے ساتھ پاکستانی حکومت کی جانب سے فوجی اور خفیہ تعاون ختم کرنے کے لئے کوئی باضابطہ رابطہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا امریکہ نے پاکستان کے ساتھ دہشتگرد گروپوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں کے حوالے سے کئی بار رابطے کئے ہیں اور پاکستان مثبت ردعمل کے خواہاں ہے۔

یہ بھی دیکھیں

آسٹریلیا ، مسلمانوں سے نفرت کے واقعات میں اضافہ

ملبورن(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں مسلمانوں سے نفرت کا تازہ واقعہ پیش آیا ہے، شرپسند خاتون ...