جمعہ , 20 جولائی 2018

پرزور عوامی احتجاجی مظاہروں کے بعدشیخ زکزاکی کا طبی معائنہ کروانے اجازت

ابوجا(مانیٹرنگ ڈیسک)نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ ابراہیم زکزاکی کہ جو دو سال سے غیر قانونی طور پر نائیجیرین فوج کے زیر حراست ہیں، کوگزشتہ روز دارالحکومت کے ہسپتال میں طبی معائنہ کے لئے لے جایا گیا
شیخ ابراہیم زکزاکی کوجب لایا گیا تو عصا ہاتھ میں تھا اور گردن پر پٹی بندھی ہوئی تھی ،اس دوران میڈیا نمائندوں سے چند جملے انہوں نے گفتگو بھی کی۔
شیخ زکزاکی نے نامہ نگاروں سے کہا: میں ابھی زندہ ہوں اور خداوند عالم کی بارگاہ میں شکرگزار ہوں۔
انہوں نے مزید کہا: مجھے آج اجازت ملی ہے کہ میں ڈاکٹر کو چیک اپ کروا سکوں۔
معروف عالم دین نے اپنی مختصر گفتگو میں نائیجیریا کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمیشہ ان کی حمایت جاری رکھی۔
قابل ذکر ہے کہ شیخ زکزاکی کو طبی معائنہ کی اجازت گزشتہ روز لوگوں کے وسیع پیمانے پر کئے گئے احتجاجی مظاہرے کے بعد ملی ہے۔
خیال رہے کہ دسمبر ۲۰۱۵ کو نائیجیریا کی فوج نے زاریا میں امام بارگاہ بقیۃ اللہ پر ایک مذہبی تقریب کے دوران حملہ کر کے ایک ہزار کے قریب شیعہ مسلمانوں کا قتل عام کیا جبکہ شیخ زکزاکی کے ایک بیٹے کو شہید کئے جانے کے بعد شیخ زکزاکی کو ان کی اہلیہ کے ہمراہ زخمی حالت میں گرفتار کر لیا تاحال موصوف غیر قانونی طور پر فوج کے زیر حراست میں تھے۔

یہ بھی دیکھیں

ٹرمپ انتخابات میں روسی مداخلت پر موقف سے پھر گئے

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) پیر کو ڈونلڈ ٹرمپ نے فن لینڈ کے دارالحکومت ہلسنکی میں اپنے روسی ...