پیر , 21 جنوری 2019

صہیونی فوجیوں نے دو فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا

بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی غاصب فوج نے غزہ اور غرب اردن میں مزید 2 فلسطینی مسلمانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک 16 سالہ فلسطینی نوجوان کو جنوبی غزہ کے علاقے میں فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہوگیا۔
فلسطین کی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر نابلس میں ایک اور فلسطینی نوجوان کو گولیاں مارکر شدید زخمی کردیا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کے بعد سے فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی حکومت کے خلاف پرامن فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں21 فلسطینی شہید اور 3ہزارسے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عالمی سطح پرپریس ٹی وی کی اینکر کی رہائی کا مطالبہ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی سطح پر پریس ٹی وی کی اینکر کی رہائی کا مطالبہ کیا ...