اتوار , 28 فروری 2021

ایران کے وزیر خارجہ 2015 کی ممتاز سیاسی شخصیت

گلوبل رسک انسائٹ نامی ادارے نے ایران کے وزیرخارجہ کو سنہ دو ہزار پندرہ کی ممتاز سیاسی شخصیت قراردیاہے.

823ca97661f877ba3fc1d8bb57eebf3a

گلوبل ریسک انسائٹ نامی ادارے کی ویب سائٹ نے لکھا ہےکہ سنہ دوہزار پندرہ میں ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف سیاسی رسک لینے والی سب سے اہم شخصیت کے طورپر منتخب ہوئے ہیں – مذکورہ ویب سائٹ نے لکھا کہ جس طرح دوہزار چودہ میں ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی مین آف دی ایئر قرارپائے تھے اسی طرح ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف بھی عالمی برادری اور عالمی اقتصاد کے ساتھ بات چیت کے لئے موقع فراہم کرنےوالی شخصیت قرار پائے ہیں – گلوبل ادارے نے چودہ جولائی دوہزارپندرہ کو ویانا میں ایران اور پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی معاہدے کورواں سال کا اہم ترین واقعہ قراردیا اور لکھا کہ جواد ظریف کی سفارتکاری نے ایران اور امریکا کو یہ موقع دیا کہ وہ ایٹمی سمجھوتے اور اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کے لئے ایک دوسرے سے بات چیت کریں- مذکورہ ویب سائٹ نے لکھا ہےکہ ایران کی خارجہ پالیسی کو چلانے والی ایک اہم شخصیت کے طور پر ایرانی وزیرخارجہ کی توانائی اورکردار نے پابندیوں کے خاتمے کے بعد کے دور کے لئے بے پناہ مواقع فراہم کئےہیں – مذکورہ ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کی سفارتکاری کے باعث شام اور عراق میں دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جنگ کے لئے ایران اور مغربی ملکوں کے درمیان تعاون ممکن ہوا ہے –

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …