جمعرات , 18 اکتوبر 2018

طیاروں کی قلت‘ مشرقِ وسطیٰ کے تین اسٹیشن بند،محمد صلاح الدین

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) خسارے کا شکار پی آئی اے کا فضائی بیڑا مزید مشکلات کا شکا ر ،نیویارک کے بعدمشرق وسطیٰ کے کئی شہروں پرفلائٹ آپریشن بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویت نام سے لیز پرحاصل کئے گئے ایئربس320چار طیارے رواں ماہ کے آخر میں واپس کردیئے جائیں گے۔پی آئی اے نے یہ طیارے مہنگے داموں کرائے پر حاصل کئے تھے۔طیارے واپس کرنے کے سبب کویت،نجف اور سلالہ اسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نہ صرف مذکورہ بالا اسٹیشن بند کیے جائیں گے بلکہ ابوظہبی،دبئی اوردمام سمیت دیگر کئی سینکٹروں ہفتہ وار پروازیں بھی کم کردی جائیں گی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق بعض روٹ پر لوڈ نہ ہونے کی وجہ سے پروازوں میں کمی کی جارہی ہے۔پی آئی اے دو طیارے لیز پر حاصل کرے گی جو ایک سے دو ماہ میں پی آئی اے کو مل جائیں گے۔
پی آئی اے نے ’نیویارک آپریشن‘ قبل از وقت ختم کردیا یا درہے کہ گزشتہ سال پی آئی اے نے نیویار ک کا انتہائی منعفت بخش اسٹیشن بھی بند کردیا تھا اور اس کی بندش پر کئی حلقوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ پی آئی اے مارکیٹنگ کی ناقص حکمت عملی کے باعث پی آئی اے کو نقصان کا سامنا ہے‘ اس سے قبل نیویارک جیسا اہم اسٹیشن بھی بند کیا جاچکا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

تاجروں کو نیب سمیت کوئی ادارہ بلاجواز ہراساں نہیں کرے گا، وزیراعظم کی یقین دہانی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے تاجروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ نیب اور ...