جمعہ , 19 جنوری 2018

امریکی نوجوان نے45 کروڑ ڈالرکی لاٹری جیت گیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی تاریخ کی چوتھی سب سے بڑی لاٹری فلوریڈا کے 20 سالہ نوجوان نے 45 کروڑ دس لاکھ امریکی ڈالر کی لاٹری جیت لی۔تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے 20 سالہ نوجوان شین مسلر نے 45 کروڑ دس لاکھ امریکی ڈالر کی لاٹری جیتی ہے۔شین مسلر امریکہ کی لاٹری کی تاریخ میں چوتھی سب سے بڑی رقم جیتنے والے بن گئے ہیں۔ امریکی نوجوان کا کہنا ہے کہ میگا میلیئنزڈرا کی شب اس کا دل کہہ رہا تھا کہ وہ جیت سکتا ہے۔شین مسلر نے اپنے بیان میں کہا کہ میں ابھی صرف 20 سال کا ہوں اورمجھے امید ہے کہ اس سے میں اپنی بہت سی خواہشات پوری کرسکوں گا اور اپنے گھر کی مدد اور انسانیت کے لیے بھلائی کرسکوں گا۔
امریکی نوجوان نے لاٹری جیتنے والے ٹکٹ ٹیمپا سے 40 کلومیٹرشمال میں اپنے شہرپورٹ ریچی کے سیون – الیون سے کوئک پک آپشن کے ذریعے خریدا تھا، اس آپشن کے تحت کوئی بھی نمبر آسکتا تھا۔
شین مسلر کے لاٹری ٹکٹ کا نمبر 28، 30، 39، 59، اور 70 اور میگا بال 10 تھا۔
خیال رہے کہ 45 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی رقم پاکستانی روپے میں 49 ارب 51 کروڑ 80 لاکھ روپے بنتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

طالبان نے فوج کو بنکرز اور حکومت کو محل تک محدود کر دیا ہے : افغان صدر

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان صدرڈاکٹر اشرف غنی اورامریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن نے تسلیم کیاہے کہ ...