جمعہ , 20 جولائی 2018

عبدالقدوس بزنجو وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب،کابینہ کی تشکیل

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)اطلاعات کے مطابق اسپیکر راحیلہ حمید درانی کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ق لیگ کے عبدالقدوس بزنجو کو 16 واں قائد ایوان منتخب کرلیا گیا۔ اپوزیشن اتحاد کے حمایت یافتہ عبدالقدوس بزنجو کو 41 ووٹ ملے جب کہ آغا سید لیاقت علی کو صرف 13 ووٹ ملے، 11 ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ 65 رکنی ایوان میں وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے لیے 33 ووٹ درکار ہوتے ہیں۔
نو منتخب وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے عبدالقدوس بزنجو سے حلف لیا۔ بعد ازاں 14 رکنی نئی صوبائی کابینہ نے بھی حلف اٹھایا۔ حلف اٹھانے والوں میں سرفرازبگٹی، سرفرازڈومکی، نواب جنگیزمری، عبدالماجدابڑو، عاصم کرد، منظورکاکڑ،سید محمد رضا، پرنس احمدعلی، اکبر آسکانی، دستگیر بادینی، طاہرمحمود، عامر رند، جعفرمندوخیل اور راحت جمالی شامل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد میں ہفتہ وار بازار میں آگ لگنے سے سیکڑوں دکانیں خاکستر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور موڑ کے قریب واقع ہفتہ وار بازار میں آگ لگنے سے ...