جمعہ , 15 نومبر 2019

متحدہ عرب امارات میں قطری شاہی خاندان کا رکن گرفتار

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) خلیجی عرب ملک قطر کے شاہی خاندان کے ایک رکن کو مبینہ طور پر متحدہ عرب امارات میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قطر کے شاہی خاندان کے رکن شیخ عبداللہ بن علی الثانی نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ انہیں متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

قطری شاہی خاندان کے رکن شیخ عبداللہ بن علی الثانی نے بتایا کہ انہیں کچھ بھی ہوسکتا ہے جس کا الزام قطر پر لگادیا جائے گا لیکن میں پہلے سے بتا رہا ہوں کہ قطری حکومت کا اس میں کوئی ہاتھ نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے تو میں ابو ظہبی کے ولی عہد محمد بن زیاد النہیان کا شاہی مہمان تھا لیکن اب مجھے حراست میں لے لیا گیا ہے، میں واضح کر رہا ہوں کہ مجھے کچھ ہوا تو قطر نہیں بلکہ شیخ محمد بن زیاد النہیان اس کے ذمہ دار ہوں گے۔

تاہم متحدہ عرب امارات کے حکام نے ان کی گرفتاری کی تردید کی ہے۔ اماراتی حکام نے کہا کہ شیخ عبداللہ کو نقل و حرکت کی پوری آزادی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال سے قطر کے سعودی عرب سمیت متعدد عرب ریاستوں سے سفارتی تعلقات منقطع ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین و قدس عالم اسلام کا اہم ترین موضوع ہے: حسن روحانی

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے فلسطین و قدس کو عالم اسلام کا اہم …