اتوار , 17 نومبر 2019

امیرقطر انقرہ پہنچ گئے‘ ترک صدر سے ملاقات

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی پیر کے روز ترکی کے دارالحکومت انقرہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کی۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس دورے کی وجوہات کے بارے میں دونوں ممالک کی جانب سے باقاعدہ طور پر کسی قسم کی معلومات دستیاب نہیں ہو سکیں۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ترک صدر اردگان نے قطر کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے اپنے ملک کی جانب سے دوحہ کو پیش کی جانے والی عسکری سپورٹ جاری رکھنے کا عہد کیا تھا۔ قطر کے امیر نے گزشتہ برس 15 ستمبر کو ترکی کے صدر کے ساتھ بات چیت کی تھی۔ قطر کا بحران جنم لینے کے بعد سے یہ ان کا بیرون ملک پہلا سرکاری دورہ تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہوائی اڈے پر ترک صدر کے مشیر برائے اقتصادی امور نے شیخ تمیم کا استقبال کیا۔

یہ بھی دیکھیں

جرائم کی عالمی عدالت نے روہنگیا مسلمانوں کیخلاف مظالم کی تحقیقات کی منظوری دیدی

ہوگ: جرائم کی عالمی عدالت (آئی سی سی) نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف …