جمعرات , 16 اگست 2018

ڈونلڈ ٹرمپ نے روس پر شمالی کوریا کی مدد فراہم کرنے کا الزام لگادیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس پر شمالی کوریا کی مدد فراہم کرنے کا الزام لگادیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کےمعاملے پر توپوں کا رخ روس کی جانب کرلیا۔

جمعرات کو روئٹرز کو انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے روس پر شمالی کوریا کی مدد کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ روس عالمی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئےشمالی کوریا کو مدد فراہم کررہا ہے ۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ شمالی کوریا کے پاس اب تک امریکا کو نشانہ بنانےکی صلاحیت نہیں مگر وہ دور تک مار کرنے والا میزائل تیار کرنے کے قریب بھی پہنچ گیا ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

امریکا: ریفریجریٹڈ ٹرالر میں چھپے 78 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی بارڈر فورس نے ریفریجریٹڈ ٹرالر میں چھپے ہوئے 78 غیر قانونی تارکین ...