اتوار , 25 فروری 2018

افغان قیادت چاہتی ہے کہ عالمی برادری پاکستان پر دباؤ بڑھائے،نکی ہیلی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سفیر نکی ہیلی افغان دورے کے بعد افغانستان کے رنگ میں رنگ گئیں،کہا کہ افغان قیادت چاہتی ہے کہ عالمی برادری پاکستان پر دباؤ بڑھائے ۔پاکستان کیخلاف افغانستان اور امریکا ایک پیج پرآگئے،اقوام متحدہ سے پاکستان پر دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔

افغانستان کے دورےسے واپسی پرامریکی سفیر نکی ہیلی نےافغانستان کا مؤقف دہرایا کہ پاکستان کی روش تبدیل کرنے اور طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے پاکستان پر دباؤ بڑھایا جائے۔

نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ افغان حکومت سمجھتی ہےجب تک پاکستان میں دہشتگردی کو تحفظ حاصل ہے ،افغان خود کو مسلسل غیرمحفوظ تصور کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت امن مذاکرات شروع کرنا چاہتی ہے،اس کی خواہش ہے کہ پاکستان اس بارے میں اپنا کردار ادا کرے۔

یہ بھی دیکھیں

امریکا نے شمالی کوریا پر بڑی اقتصادی پابندیاں عائد کر دیں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے شمالی کوریا کے ...