منگل , 12 نومبر 2019

محمد بن سلمان مکار، دھوکہ باز اور فریب کار شخص ہے:شیخ عبداللہ بن علی آل ثانی

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب اور امارات کے حمایت یافتہ قطری شیخ نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان اور ابو ظہبی کے امیر محمد بن زاید کے اسرار فاش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان مکار، دھوکہ باز اور فریبکار ہیں۔

قطری شیخ عبداللہ بن علی آل ثانی کو عربی ممالک کے بحران میں سعودی عرب کی بھر پور حمایت حاصل تھی لیکن اس نے اب اپنے اوپر ریاض اور ابوظہبی کی طرف سے دباؤ ڈالنے کا راز فاش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان اور ابو ظہبی کے امیر محمد بن زاید دونوں قطر کی دولت اور ثروت کو لوٹنا چاہتے تھے اس لئے انھوں نے قطر میں بحران پیدا کرنے کی کوشش کی ۔

اس نے کہا کہ محمد بن زاید نے اس پر جو دباؤ قائم کیا تھا اس کی بنا پر وہ خوکشی کرنا چاہتے تھے اور اب بھی ان کی طرف سے دباؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ شیخ عبداللہ بن علی آل ثانی نے حج کے موسم میں قطر اور سعودی عرب کے درمیان مصالحت کی غرض سے ریاض کا دورہ کیا ۔ اس کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان اصل مشکل بنے ہوئے ہیں۔

شیخ عبداللہ بن علی آل ثانی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان مکار، حیلہ گر اور دھوکہ باز انسان ہے جبکہ محمد بن زاید ان کی اور ان کی بیٹی کی قطر واپسی میں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

متحدہ عرب امارات:موسلا دھار بارش میں سڑکیں تالاب بن گئیں

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات ميں بارش سے معمولات زندگی متاثر ہيں، جہاں وقفے وقفے سے …