جمعرات , 12 دسمبر 2019

شامی شہرعفرین پر ترکی کے حملے قابل مذمت ہیں،بشار الاسد

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے صدر بشار اسد نے شام کے عفرین شہر پر ترکی کے فوجی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ترکی ماضی کی طرح شام میں دہشت گردوں کی بدستور حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

انھوں نے کہا کہ شام کے بارے میں ترکی کے پالیسی میں کوئی تبدیلی پیدا نہیں ہوئی ہے ترکی مسلسل دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ بشار اسد نے کہا کہ ترکی اپنے مخالفین کو کچلنے اور شامی حکومت کے مخالفین کی مدد اور حمایت کررہا ہے۔ اس ملاقات میں کمال خرازی نے بھی دہشت گردوں پر شامی حکومت، عوام اور فوجی کی کامیابیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے شام کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی شہریوں اور سائنسدانوں کو امریکہ کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

امریکی وزارت خارجہ میں ایران ایکشن گروپ کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ …