بدھ , 24 اکتوبر 2018

شام میں آپریشن سے قبل ہم نے ترکی کو خبردار کیا تھا:امریکہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر دفاع جیمز میٹیس نے کہا ہے کہ ترکی کے سلامتی سے متعلق خدشات اپنی جگہ مگر اس کے باوجود ہم نے آپریشن "شاخ زیتون” کے بارے میں اسے خبردار کیا تھا۔

امریکی ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق ، میٹیس نے جنوبی ایشیائی ممالک کے دوروں پر روانگی کے دوران اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شامی قصبے عفرین میں ترک آپریشن کے بارے میں کہا کہ ترکی نیٹو کا اتحادی ملک ہے اورا سے اپنی سلامتی کے حوالے سے خدشات لاحق ہیں مگر ہم نے پھر بھی ترکی کو آپریشن شروع کرنے سے قبل خبردار کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی نے ہمیں فضائی آپریشن سے پہلے مطلع کیا تھا تاکہ شام میں موجود امریکی فوجیوں کی سلامتی ممکن بنائی جا سکے ۔

یہ بھی دیکھیں

خاشقجی قتل: سعودی پالیسیوں کے ناقد، سعودی شہری، خوف کا شکار

واشنگٹن (اسلام آباد) جمال خاشقجی کے سعودی قونصل خانے میں قتل کے بعد دوسرے ممالک ...