ہفتہ , 20 اکتوبر 2018

زینب قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا، پولیس کا دعویٰ

زینب قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

زینب قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

Posted by Iblagh News on Dienstag, 23. Januar 2018

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے زینب قتل کیس کے اہم ملزم عمران کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس نے پہلے ملزم کو حراست میں لیا تھا، تاہم زینب کے رشتے داروں نے اس شخص کو چھڑوا دیا تھا، تاہم اب ڈی این اے میچ ہوجانے کے بعد پولیس نے ملزم کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔ملزم کی عمر 35 سے 36 سال ہے جو مقتول بچی کا دور کا رشتے دار بتایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مقتول بچی اور ملزم کے گھر والوں کے ایک دوسرے سے اچھے تعلقات تھے اور ایک دوسرے کے گھر آنا جانا تھا۔

زینب کا اغواء اور قتل
یاد رہے کہ پنجاب کے ضلع قصور سے اغوا کی جانے والی 7 سالہ بچی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا، جس کی لاش 9 جنوری کو ایک کچرا کنڈی سے ملی تھی۔

زینب کے قتل کے بعد ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور قصور میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے جس کے دوران پولیس کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

بعدازاں چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے واقعے کا از خود نوٹس لیا تھا۔تحقیقات کے سلسلے میں قصور میں 100 سے زائد افراد کے ڈی این اے بھی لیے جاچکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سرمایہ کاری کے ماحول کو مجموعی طور پر بہترکرنا ہے: اسد عمر

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اسد عمر کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری کے ماحول کو مجموعی ...