منگل , 21 اگست 2018

پارلیمنٹ کی بہت تکریم کرتے ہیں، انہیں بھی چاہیےعدالت کا احترام کریں: چیف جسٹس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ہم پارلیمنٹ کی بہت تکریم کرتے ہیں اور انہیں بھی چاہیے کہ عدالت کا احترام کریں۔

سپریم کورٹ میں انتخابی اصلاحات بل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے درمیان مکالمہ ہوا جس میں چیف جسٹس نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق خود بات کریں انہیں قانون کا بہت پتا ہے، خواجہ صاحب کی دھواں دار تقریرہوتی ہے،پرویز صاحب بھی تقریر کرتے ہیں ان کی تقریر دھیمی ہوتی ہے۔

چیف جسٹس اور خواجہ سعد میں مکالمہ
چیف جسٹس پاکستان نے خواجہ سعد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہاں جب آپ تقریر کرتے ہیں تو کوئی جواب دینے والا نہیں ہوتا، یہاں ہم ہیں، اس پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میں نہیں یہاں آپ بول سکتے ہیں۔

معزز چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ مت کھودیئے ایسے گڑھےکہ ادارے آنے والی نسلوں کو انصاف دینے کے قابل نہ رہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ کو دباؤ میں نہیں لایاجاسکتا، اپنی حدود کا تعین خود کرتے ہیں، ہم پارلیمنٹ کی بہت تکریم کرتے ہیں، انہیں بھی چاہیے کہ عدالت کا احترام کریں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو پر پابندی
اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرنے پر پابندی عائد کردیا۔چسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ میرے ادارے کے باہر کوئی میڈیا ٹاک نہیں ہوگی، میرے ادارے کو سیاسی مفادات کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا، میں ٹی وی نہیں دیکھتا مگر جو کچھ ہم سے متعلق کہا جاتا ہے، ہمیں میسج مل جاتا ہے، ہم حوصلہ دکھارہے ہیں اور دکھاتے رہیں گے، بڑوں کی شان میں فرق نہیں پڑتا۔بعدا ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی۔

یہ بھی دیکھیں

نئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے حلف اٹھا لیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے پنجاب کے نومنتخب وزیرِاعلیٰ ...