منگل , 21 اگست 2018

انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی متحدہ عرب امارات پر شدید تنقید

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے متحدہ عرب امارات میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں اور یمنی و اماراتی قیدیوں کو شکنجہ دینے پر شدید تنقید کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہیومن رائٹس واچ نے متحدہ عرب امارات میں خفیہ جیلوں کی موجودگی اور ان میں بےگناہ افراد کو شکنجوں میں کسنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے نے اپنی سالانہ رپورٹ میں امارات میں قید بے گناہ افراد اور صحافیوں کی فوری آزادی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امارات انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سانحہ سیہون کا سہولت کار کراچی سے گرفتار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ سیہون کے سہولت کار کو کراچی سے گرفتار کر لیا گیا۔ ...