جمعرات , 15 نومبر 2018

عراقی رضاکار فورس کا بحرینی وزیرداخلہ کو کرارا جواب

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عراقی رضا کار فورس کے کمانڈر کریم النوری نے بحرینی وزیرداخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی رضاکار فورس کا داعش کے خلاف لڑنے کے علاوہ اور کوئی کام یا ذمہ داری نہیں۔

النوری کا مزید کہنا تھا کہ رضاکار فورس عراقی فورسز کا حصہ ہے اور اس کی کمانڈ عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کے ہاتھ میں ہے اور رضاکار فورس انہی کے احکامات پر عمل درآمد کرتی ہے۔

النوری نے بحرینی وزیر داخلہ سے کہا ہے کہ آپ آل خلیفہ والوں کو اپنے ملک اور وہاں پر ہونے والے معاملات کی فکر کرنی چاہیے،جہاں عوام آپ لوگوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔واضح رہے کہ بحرینی وزیر داخلہ نے عراقی رضاکار فورس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ عراق میں فرقہ واریت اور فتنہ پھیلا رہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بریگز ٹ معاہدہ تکمیل کےآخری مراحل میں ہے: برطانوی وزیراعظم

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے کہا ہے کہ بریگزٹ ڈیل مکمل ہونے کے ...