جمعرات , 21 نومبر 2019

اماراتی الاتحاد ایئرلائن کی قطر ایئر لائن کو نقصان پہنچانے کی کوشش

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اماراتی باوثوق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اماراتی ایئرلائن ’’الاتحاد‘‘ کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے جس کی وجہ کمپنی کو اپنے ملازمین کو تنخواہیں دینے میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں ،جس کے بعد کمپنی نے اپنے بہت سے ملازمین کو ’’بلا تنخواہ لمبی چھٹی‘‘ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ پانچ جون میں امارات،سعودی عرب،بحرین اور مصر نے قطر کا بائیکاٹ کیا تھا جس کا ایک مقصد دنیا کی نمبر ون ایئرلائن قطر ایئرکو نقصان پہنچانا تھا،البتہ بائیکاٹ کے منفی اثرات خود بائیکاٹ کرنے والے ممالک پر پڑنا شروع ہوگئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

یمن کے کوسٹ گارڈز نے 3 کشتیوں کو ضبط کرلیا

    صنعا: یمن کے کوسٹ گارڈز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمن …