اتوار , 28 فروری 2021

شیخ نمر کی سزائے موت پر حزب اللہ کا بیان

حزب اللہ کے بیان میں آیا ہے کہ آل سعود کا یہ آخری جرم نہیں بلکہ جب تک یہ جرائم پیشہ حکمران برسر پیکار رہیں گے اور امریکہ و اسرائیل کی پشت پناہی انہیں حاصل رہے گی جرائم کا سلسلہ جاری رہے گا۔

24.

سعودی حکومت کی جانب سے شیخ نمر کو شہید کئے جانے کے بعد حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں سعودی عرب کے ہاتھوں آیت اللہ شیخ باقر النمر کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کی ذمہ داری امریکہ پر عائد کی ہے حزب اللہ لبنان نے امریکہ کو سعودی عرب اور اسرائیل کے بھیانک جرائم میں برابر کا شریک قراردیا ہے۔

حزب اللہ کے بیان میں مزید آیا ہے کہ آل سعود کا یہ آخری جرم نہیں بلکہ جب تک یہ جرائم پیشہ حکمران برسر پیکار رہیں گے اور امریکہ و اسرائیل کی پشت پناہی انہیں حاصل رہے گی جرائم کا سلسلہ جاری رہے گا۔

حزب اللہ لبنان نے عالمی اداروں، انسانی حقوق کی تنظیموں پر زوردیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے ہولناک جرائم کی مذمت کریں ۔ حزب اللہ لبنان نے شہید شیخ نمر کے اہلخانہ کو بھی تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

شہید قاسم سلیمانی کے قتل کا جواب امریکہ کو دینا ہو گا: ایران

مجید تخت روانچی نے ایران اور امریکہ کے مابین قیدیوں کے تبادلے کے سوال پر …