اتوار , 17 نومبر 2019

سعودی عرب خطے میں عدم استحکام کا باعث ہے: قطر

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ قطر، سعودی عرب کے ناپاک عزائم کے سامنے تسلیم نہیں ہوگا۔القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے سعودی عرب کی معاندانہ پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب خطے میں عدم استحکام پیدا کر رہا ہے تاہم قطر نے تسلط پسندانہ پالیسی کو ناکام بنا دیا ہے اور سعودی عرب کے ناپاک عزائم کے سامنے قطر ہر گز تسلیم نہیں ہوگا۔

قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ قطر کا اپنا تشخص اور اپنی تاریخ ہے اور قطری عوام اپنے دفاع کے لئے بالکل آمادہ ہیں۔

قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ قطر بحران کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کا خواہاں ہے لیکن سعودیوں سے بھی سوال کرنا چاہیے کہ وہ بھی مذاکرات کے حامی ہیں یا نہیں؟

قطر کے وزیر خارجہ نے لبنان ، بحرین اور یمن کی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب خطے میں عدم استحکام پیدا کرکے اپنا تسلط قائم کرنا چاہتا ہے حالانکہ مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کا بہترین راستہ جنگ نہیں بلکہ مذاکرات ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

کانگو میں داعش دہشت گرد نے 15 افراد کو قتل کردیا

کنشاسا: کانگو ميں وہابی اور صہیونی دہشت گردوں سےمنسلک ملیشیا نے 15 افراد کو قتل …