منگل , 10 دسمبر 2019

شیخ خلیفہ بن زاید کا ماجرا کیا ہے؟

(تسنیم خیالی)
امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کا معاملہ ایک معمہ بن کر رہ چکا ہے،موصوف بدنام زمانہ اماراتی ولی عہد شیخ محمد بن زاید کے بڑے بھائی ہیں،جس سے آپ بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ خلیفہ کے خلاف کس قدر سازشیں ہورہی ہیں اور انہیں عہدے سے ہٹانے کیلئے کیا کچھ ہورہا ہوگا۔

شیخ خلیفہ دو تین سال منظر عام سے غائب رہیں اور بالآخر گزشتہ عید الفطر کے موقع پر نظر آئیں،عید الفطر کے موقع پر شیخ خلیفہ کی ایک ویڈیو اماراتی نیوز ایجنسی نے شائع کی تھی جس میں شیخ خلیفہ کو دیگر اماراتی ریاستوں کے حکام کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں شیخ خلیفہ کچھ عجیب سے نظر آرہے تھے اور ان کا ذہنی توازن بھی درست نہیں لگ رہا تھا،کئی سالوں بعد اچانک اس حالت میں منظر عام پر آنے سے کئی باتوں نے جنم لیا اور اس نظریے کو بھی تقویت ملی کہ ولی عہد محمد بن زاید نے اپنے بڑے بھائی کو حکومت کرنے کے قابل ہی نہیں چھوڑا اور اسے بیمار کر دیا ہے۔

عید الفطر کے موقع سے قبل جب شیخ خلیفہ غائب رہے تھے تو کہا یہی جارہا تھا کہ شاید محمد بن زاید نے اپنے بھائی کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے اسے معزول اور نظر بند کر دیا ہے اور آنے والے وقت میں خود کو امارات کا نیا سربراہ مقرر کرنے جارہے ہیں۔

خیر شیخ خلیفہ بن زاید منظر عام پر تو آگئے مگر ان کی حالت نظر بندی یا حتی کہ مرنے سے بھی بدتر دکھائی دی اور سبھی ان کی حالت دیکھ کر حیران تھے کہ آخر خلیفہ کو اچانک یہ کیا ہوگیا ہے۔

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ محمد بن زاید خلیفہ کی اس بگڑتی ہوئی حالت میں کسی نہ کسی طرح ملوث ہوں گے کیونکہ بندہ تو چند عرصہ قبل بالکل ٹھیک تھا۔

دوسری بات یہ ہے کہ اس بات کا سبھی کو علم ہے کہ امارات کے بانی اور دونوں بھائی خلیفہ اور محمد کے والد شیخ زاید کے وفات کے بعد خاندان میں نئے حکمران کے حوالے سے کافی کشیدگی ہوئی تھی۔

محمد بن زاید کی خواہش تھی کہ حکمران وہ بنے جبکہ ولی عہد خلیفہ تھے اور خاندان کی روایات کے مطابق نیا ولی عہد خلیفہ کے بیٹے نے ہونا تھا مگر اختلافات کو ختم کرنے کے لیے ولی عہد محمد بن زاید کو مقرر کر دیا گیا۔اس وقت سے محمد بن زاید اقتدار کو کسی بھی طرح پانے کے لیے درپے ہیں۔

عیدالفطر کے موقع پر منظر عام پر آنے کے بعد شیخ خلیفہ پھر سے غائب ہیں اور اب چند روز قبل ان کی والدہ شیخہ حصہ بنت محمد آل نہیان رضائے الہٰی سے وفات پاگئیں تھیں،البتہ شیخ خلیفہ نے اپنی والدہ کے جنازے میں شرکت نہیں کی۔جبکہ ان کے دیگر بھائی بشمول محمد بن زاید جنازے میں شریک تھے۔

شیخ خلیفہ کی والدہ کے جنازے میں عدم شرکت سبھی کے لیے حیران کن تھی اور اس بات نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے ،مثلاً شیخ خلیفہ کہاں اور کس حال میں ہیں؟ انہوں نے اپنی والدہ کے جنازے میں شرکت کیوں نہیں کی؟ کیا انہیں نظر بند تو نہیں کیا گیا؟ اور کیا وہ زندہ بھی ہیں کہ نہیں؟

یہ بھی دیکھیں

کیا یہ قائد اعظم کا پاکستان ہے؟

کیا یہ قائد اعظم کا پاکستان ہے؟ سید جواد حسین رضوی بانی پاکستان قائد اعظم …