منگل , 21 اگست 2018

نوکیا کا پہلا ‘بیزل لیس’ فون

ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک) نوکیا کا پہلا ‘بیزل لیس’ فون نوکیا کے اسمارٹ فون آخرکار بیزل لیس ڈسپلے ٹیکنالوجی کے ساتھ سامنے آنے کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔جی ہاں نوکیا سیون پلس نامی نئے اسمارٹ فون کی تصاویر لیک ہوکر سامنے آئی ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ڈسپلے کے لحاظ سے یہ سام سنگ کے لیے گلیکسی ایس 8 کی ٹکر کا ہے۔نوکیا پاور یوزر نے اس نئے فون کی تصاویر لیک کی ہیں۔نوکیا فونز کی فروخت کا لائسنس رکھنے والی کمپنی ایچ ایم ڈی نے اگرچہ کئی اینڈرائیڈ فونز گزشتہ سال پیش کیے مگر کوئی بھی ڈیوائس ایل

جی جی سکس، گلیکسی ایس ایٹ اور آئی فون ایکس (10) جیسے ڈیزائن کی نہیں تھی۔تاہم اب چھ انچ اسکرین والے سیون ایس پلس میں پہلی بار فن لینڈ کی کمپنی بہت کم بیزل والا ڈسپلے دے رہی ہے۔یہ فون ممکنہ طور پر اسنیپ ڈراگون 660 پراسیسر کے ساتھ ہوگا یعنی درمیانے درجے کی ڈیوائس ہے جو کہ گزشتہ سال کے نوکیا سیون کا اپ ڈیٹ ورژن ہے، جس میں اب ڈسپلے بڑا کردیا گیا ہے۔نوکیا سیون کو گزشتہ سال خاموشی سے پہلے چین میں متعارف کرایا گیا تھا اور نوکیا سیون پلس بھی ممکنہ طور پر

چین میں پیش کیا جاسکتا ہے۔یہ فون موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر 25 فروری کو متعارف کرایا جاسکتا ہے جس میں اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم، چار جی بی ریم، یو ایس بی پورٹ سی، سولہ جی بی فرنٹ جبکہ بارہ اور تیرہ ڈوئل بیک کیمرہ سیٹ اپ اس کے اہم فیچرز ہوں گے۔اس کی قیمت بھی چالیس سے پچاس ہزار پاکستانی روپے کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی دیکھیں

موٹرولا کا نیا فون بھی آئی فون ایکس کی ہو بہو نقل

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) موٹرولا نے اپنا نیا اسمارٹ فون موٹو پی 30 متعارف کرایا ہے ...