جمعرات , 16 اگست 2018

شمالی کوریا کے خلاف مزید امریکی پابندیاں پریشان کن ہیں۔روس

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روسی نیوز ایجنسی ’’اسپتانک‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوو کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے خلاف مزید اقتصادی پابندیوں کے اعلان سے روس کو پریشانی اور تشویش لاحق ہورہی ہے۔

ریابکوو کے مطابق اس قسم کے اقدامات سے شمالی کوریا کے ساتھ کشیدگی کو مزید بڑھا سکتی ہے جس کے نتائج خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔ریابکوو کہتے ہیں کہ شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان امن مذاکرات اور بات چیت پھر سے شروع ہوگئی ہے جو کہ خوش آئند بات ہے مگر امریکہ کے حالیہ اقدام سے کوریائی دو طرف مذاکرات پر انتہائی منفی اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔
ریابکوو کے نزدیک اس قسم کے اقدامات سے واضح ہوتا ہے کہ امریکہ جزیرہ نما کوریا میں قیام امن کا مخالف ہے۔

یہ بھی دیکھیں

’نئے صدر مملکت کا انتخاب 4 ستمبر کو ہوگا‘

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے صدارتی انتخابات کا شیڈول جاری ...