جمعرات , 16 اگست 2018

پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زندگی کی مختصر داستان

پیدائش : 27 دسمبر 1958ء
جائے پیدائش : کراچی
والد : خاقان عباسی ( سیاست دان )
والدہ: سعدیہ عباسی
مادر علمی : جارج واشنگٹن یونیورسٹی
تخصص تعلیم : برقی ہندسیات
تعلیمی اسناد : ایم اے ، بیچلر
بچے : 3
ابتدائی زندگی اور تعلیم
شاہد خاقان عباسی 27 دسمبر 1958 کو کراچی میں پیدا ہوئے( بعض ذرائع کے مطابق ان کی ولات مری میں ہوئی جو ان کا خاندانی سکونتی شہر ہے)۔

عباسی نے ابتدائی تعلیم کراچی میں حاصل کی، بعد میں مری میں قائم، لارنس کالج، مری میں داخلہ لیا، 1978ء میں جامعہ کیلیفورنیا، لاس اینجلس میں الیکٹریکل انجینئرنگ میں بیچلر کی سند حاصل کیاور الیکٹریکل انجینئر کے طور پر اپنے کام کا آغاز کیا۔اس کے بعد 1985ء میں جامعہ جارج واشنگٹن میں ایم اے کے لیے داخلہ لیا،جہاں سے الیکٹریکل انجینئرکے شعبے میں ایم اے کی سند حاصل کی۔

عباسی 1988ء میں اپنے والد کی وفات کے بعد سیاست میں داخل ہوئے، اور پہلے ہی انتخابات میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ تب سے اب تک عباسی 6 بار رکن اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں۔ 1997ء تا 1999ء نواز شریف کی وزارت عظمیٰ میں پی آئی اے کے چیئرمین رہے، 2003ء کے انتخابات میں شکست کے بعد عباسی نے نجی ائیر لائن ائیر بلو کی بنیاد رکھی۔

عباسی 2013ء تا 2017ء تک وزیر پٹرولیم رہے۔ جب کہ اس سے پہلے یوسف رضا گیلانی کی وزارت عظمیٰ میں 2008ء میں وزیر تجارت رہے۔،جولائی 2017ء میںسابق وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد عباسی پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوئے۔

خاندان و ذاتی زندگی
عباسی شادی شدہ ہیں اور ان کے تین بچے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

امریکی وار پر اردگان کو حیران نہیں ہونا چاہئے

(تسنیم خیالی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج کل ترکی کے خلاف اقتصادی جنگ شروع ...