بدھ , 21 فروری 2018

ایران کی شاہراہوں پر پہلی مرتبہ کشمیر کی حمایت میں بینرز آویزاں

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی قونصلیٹ کے مشترکہ تعاون اور کوششوں سے ایران کے شہر مشہد میں پہلی مرتبہ کشمیر کی حمایت میں بینرز آویزاں کئے گئے جو 5 فروری سے اب تک ان شاہراہوں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

مشہد میں پاکستانی قونصلیٹ کے مشترکہ تعاون اور کوششوں سے ایران میں پہلی مرتبہ عوامی سطح پر یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔پاکستانی قونصلیٹ نے جہاں سینما گھروں میں کشمیر بھارتی مظالم پر مبنی 80 منٹ دورانیہ کی فلم دکھائی گئی وہیں 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے عظیم الشان سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا۔

اس سیمینار میں مشہد میں مقیم پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ ایرانیوں کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی اور کشمیر کے مظلوم عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

پاکستانی قونصلیٹ کی ہی کوششوں سے ایران کی شاہراہوں پر تاریخ میں پہلی مرتبہ کشمیر کی حمایت میں بینرز آویزاں کئے گئے جو 5 فروری سے ابھی تک ان شاہروں کی زینت بنءے ہوئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل کا امریکا کے تعاون سے اینٹی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نےامریکا کے تعاون سے ’اینٹی بیلسٹک‘ میزائل دفاعی نظام کا کامیاب ...