جمعہ , 13 دسمبر 2019

کینیڈین وزیراعظم امریکا میں پُراسرار حادثے کا شکار

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا کے ہر دل عزیز وزیراعظم جسٹن ٹروڈو امریکا میں پراسرار حادثے کا شکار ہوتے ہوتے بچ گئے، ایک گاڑی قافلے سے ٹکرائی، سیکیورٹی افسر سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

مقبول کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو امریکا میں پراسرار حادثہ پیش آگیا، کیلیفورنیا میں ریگن پریسیڈینشل لائبریری سے ان کا قافلہ لوٹ رہا تھا کہ اچانک ایک گاڑی قافلے کے سامنے آگئی، سیکیورٹی افسر کی موٹر سائیکل گاڑی سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

حادثے میں کینیڈین وزیراعظم محفوظ رہے تاہم واقعے میں سیکیورٹی افسر اور دیگر 2 افراد زخمی ہوئے۔ ایک گاڑی کا یوں قافلے سے ٹکرا جانا، مقبول رہنما کی سیکیورٹی پر کئی سوال اٹھارہا ہے تاہم امریکی حکام نے واقعہ معمولی حادثہ قرار دیدیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

خلیج فارس تعاون کونسل کے اجلاس کے بیان کی مذمت

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ریاض میں خلیج فارس تعاون کونسل کے چالیسویں …