بدھ , 21 فروری 2018

سعودی ـ یہودی تعلقات کی بحالی کی مخالفت پر ایک خاتون گرفتار

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک سعودی سیاسی و سماجی کارکن کو سعودیوں نے اس لئے گرفتار کرلیا ہے کہ وہ سعودی ـ یہودی تعلقات کی بحالی پر تنقید کررہی تھیں۔

جاثیہ نیوز کے مطابق، الجزیرہ ٹی وی چینل نے “قسط” نامی انسانی حقوق کے ادارے کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سعودی حکمرانوں نے سعودی عرب کی انسانی حقوق کی فعال کارکن “نہی البلوی” کو سعودی یہودی ـ تعلقات کی سعودی کوششوں پر تنقید کرنے کی بنا پر گرفتار کرلیا ہے۔

اس ادارے نے اپنے ایک بیان میں البلوی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ سعودی عرب میں انسانی حقوق کی پاسداری کرنے والے سماجی کارکنوں کا خیال ہے کہ سعودی حکومت نے البلوی کو سعودی ـ یہودی تعلقات پر تنقید کرنے کی بنا پر گرفتار کیا ہے۔

البلوی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ نشر کیا تھا جس میں اس نے اسرائیل کے ساتھ سعودی حکمرانوں کے تعلقات کی بحالی کی کوششوں کو مورد تنقید ٹہرایا تھا۔

البلوی نے اس ویڈیو کلپ میں کہا ہے:
“اس وقت جو غاصب اور قابض صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں، مجھے اس کے بارے میں کہنا پڑتا ہے کہ اس قسم کے اقدامات کی مخالفت ایک فطری اور بدیہی امر ہے۔بدقسمتی سے آج ہمیں ایسی صورت حال کا سامنا ہے کہ ہمیں اس قسم کے بدیہی اور مسلمہ امور کے بارے میں بولنا پڑتا ہے۔

فلسطینی عوام کے ساتھ آپ کی دشمنی یا دوستی سے عرب ـ اسرائیل کی کشمکش کی حقیقت پر کوئی اثر نہیں پڑتا اور اسرائیل ایک غاصب، قابض اور جارح ریاست ہے اور ایسی ریاست نہیں ہے جس کے ساتھ ہم تعلقات و تعاون بحال کرنے کے درپے ہوں۔

اسرائیل ہمارا دشمن ہے اور دشمن رہے گا۔
عرب اقوام بدستور صہیونیوں اور ایسے لوگوں کے گلے میں ہڈی کا کردار ادا کرتی رہیں گی جو یہودی ریاست کے ساتھ تعلقات بحال کرنا چاہتے ہیں۔

عرب اقوام پورے علاقے میں اسرائیل کے وجود کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہیں اور انہیں امید ہے کہ یہ ریاست نیست و نابود ہوجائےگی۔ہمیں جتنی بھی قیمت ادا کرنا پڑے، اسرائیل کو کسی صورت میں بھی تسلیم نہیں کریں گے”۔

المختصر: سعودی حکمرانوں نے اس خاتون کو اسلام اور مسلمانوں کے ازلی دشمن کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی مخالفت پر گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیلی وزیرخزانہ کی فلسطینی وزیراعظم رامی الحمد اللہ سے ملاقات

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) صہیونی ریاست کے وزیرخزانہ موشے کحلون نے سوموار کے روز ...