بدھ , 16 جنوری 2019

ایران کے میزائلی پروگرام پر کسی سے بھی بات چیت نہیں ہوگی:جنرل حسین سلامی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ میزائلی پروگرام پر کسی بھی ملک سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے عشرہ فجر کی تقریبات میں شرکت کے لئے ایران آئے ہوئے غیرملکی مہمانوں کی کانفرنس کے موقع پر نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران کہا کہ میزائلی توانائی اور صلاحیت ایران کی دفاعی طاقت کا ایک حصہ ہے اور اس بارے میں کسی سے بھی بات چیت نہیں ہوسکتی –

ان کا کہنا تھا کہ یورپی ملکوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ ایٹمی معاہدے کا ایران کی میزائلی توانائی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اپنی توانائی کو فروغ دینے کے لئے مکمل تہیہ کئے ہوئے ہے – جنرل سلامی نے کہاکہ شام میں امریکا کی فوجی موجودگی غیر قانونی ہے اور یقینی طور پر امریکا کو شکست ہوگی –

یہ بھی دیکھیں

فضائی آلودگی صحت کیلئے سب سے بڑا ماحولیاتی خطرہ قرار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) فضائی آلودگی کو صحت کیلئے دنیا کا سب سے بڑا ماحولیاتی خطرہ قرار ...