اتوار , 21 اکتوبر 2018

یمنی فوج نے سعودی پیٹریاٹ سسٹم تباہ کردیا

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک) یمنی فوج نے جنوب مغربی علاقے میں نصب سعودی عرب کے پیٹریاٹ میزائل سسٹم کو تباہ کردیا ہے۔ دریں اثنا اقوام متحدہ کے ادارہ پناہ گزیناں نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ سعودی جارحیت کے نتیجے میں مزید پچاسی ہزار سے زائد لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق ہفتے کی صبح یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جنوب مغربی یمن کے صوبے مخا میں سعودی فوجی اتحاد کے متعدد ٹھکانوں پر پوری ہم آہنگی کے ساتھ حملے کیے ہیں اور علاقے میں نصب سعودی عرب کا پیٹریاٹ میزائل سسٹم تباہ کردیا ہے۔

سعودی عرب نے سن دوہزار پندرہ میں ایک ارب پچھتر کروڑ ڈالر کے ایک معاہدے کے تحت امریکہ سے پیٹریاٹ میزائل سسٹم اور پیک تھری نامی میزائل حاصل کیے تھے جو بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کرنے کی توانائی رکھتے ہیں۔یمن کے خلاف سعودی جارحیت، پابندیوں اور محاصرے کے باوجود یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی طاقت اور توانائیوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے ملک کے شمالی صوبے جوف کے المتون ٹاؤن میں حملہ کرکے سعودی اتحاد کی متعدد گاڑیوں اور فوجی سازمان کو تباہ کردیا ہے۔صوبہ مآرب میں بھی سعودی فوجی اتحاد کی ماس نامی چھاونی پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے حملے میں متعدد اتحاد ی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی عرب کے سرحدی صوبے نجران میں عباسہ اور علیب نامی علاقوں میں واقع فوجی اہداف پرگولہ باری کی ہے۔ادھر پریس ٹی وی نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں کئی مقامات پر بمباری کی ہے۔ تاحال سعودی جارحیت میں ہونے والے جانی یا مالی نقصانات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی۔

دریں اثنا اقوام متحدہ کے ادارہ پناہ گزیناں نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ سعودی جارحیت کے نتیجے میں پچھلے صرف دس ہفتے کے دوران پچاسی ہزار سے زائد لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔اس سے پہلے سے اقوام متحدہ نے خبر دار کیا کہ تھا یمن کی جنگ بند نہ ہوئی تو تعز اور حدیدہ سمیت یمن کے جنوبی علاقوں سے بڑے پیمانے پر نقل مکانی کا امکان ہے۔سعودی عرب نے امریکا اور علاقے کے بعض عرب ملکوں کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر اپنی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جس کے نتیجے میں اب تک دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی صحافی بہیمانہ قتل:خطیب جمعہ تہران کا سعودی عرب کے سنگین اور مجرمانہ جرائم کی طرف اشارہ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) قم المقدس میں نماز جمعہ کے خطیب نے علاقائی اور عالمی سطح ...