جمعہ , 25 مئی 2018

کرد باغیوں نے ترکی کا جنگی ہیلی کاپٹر مارگرایا

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک) شامی علاقے عفرین میں کرد باغیوں نے ترک لڑاکا ہیلی کاپٹر مار گرایا جس کے نتیجے میں 2 فوجی ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارکے مطابق شام کے علاقے عفرین میں کرد باغیوں نے ترکی کے ایک جنگی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا جس کے نتیجے میں دو ترک فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شمالی شام میں ترک فوج اور کرد باغیوں کے مابین شدید جھڑپیں جاری ہیں، جس کی وجہ کرد باغیوں کو کالعدم کردستان ورکز پارٹی کا حصہ ہونا اور دہشت گرد قرار دینا ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردگان نے بھی ہیلی کاپٹر مارگرانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حالت جنگ میں ہیں اور ہم ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سمیت ہر طرح کے نقصانات اٹھانے کے لئے تیار ہیں، شامی جنوبی صوبے ہیٹی میں کردباغیوں نے خود کار ہتھیاروں کے ذریعے ترک فوجی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا جس کی انہیں بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

یہ بھی دیکھیں

تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کی مزید کئی وکٹیں گرادیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب سے مسلم لیگ(ن) کے کئی ارکان اسمبلی نوازشریف کا ساتھ چھوڑ ...