اتوار , 21 اکتوبر 2018

ایران: دنیا کے تمام حریت پسندوں کو جشن آزادی مبارک

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) آج 22 بھمن یعنی 11 فروری ہے۔ آج کی تاریخ ایران میں عظیم اسلامی انقلاب کی کامیابی اور ظالم اور جابر سامراجی طاقتوں کی شکست اور مظلوم اور حریت پسندوں کی کامیابی کا دن ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں آج عظیم ، انقلابی اورغیرتمند قوم 39 ویں جشن آزادی مذہبی اور قومی عقیدت و احترام اور جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے اور اب سے تھوڑی دیر بعد بڑی بڑی عوامی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

ایران کے مختلف شہروں میں ہونے والی تقریبات اور ریلیوں میں حکومتی ارکان، مسلح افواج کے حکام، مذہبی رہنما،اہم شخصیات اور عوام کی بہت بڑی تعدادشریک ہو گی.ریلیوں کے اختتام پرصدر مملکت حسن روحانی تہران کے آزادی اسکوائرمیں بڑی اور پر وقار عوامی تقریب سے خطاب کریں گے.

ملک بھر میں ہونے والی جشن آزادی کی تقریبات میں ملی نغمے، اور ملکی ثقافت کے فروغ پرمبنی پروگرام کا انعقاد کیا جارہاہے۔

بلاشبہ آج پوری ایرانی قوم اور آزاد منش اور حریت پسندوں کے لیے خوشی و مسرت کا دن ہے کیونکہ اس روز بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی قیادت میں ایران نے ایک ظالم اور سامراجی شاہی حکومت سے آزادی حاصل کی تھی.

 

یہ بھی دیکھیں

یوٹیوب سے سالانہ ایک ارب روپے کمانے والا 6 سالہ بچہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں 6 سالہ بچہ رائن یوٹیوب پر اپنے تخلیق کردہ پروگرام ...