منگل , 22 جنوری 2019

اسرائیلی ایف-16 کے مار گرانے پر الحوثی کی بشار اسد کو مبارکباد

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک) یمن کی انقلاب کمیٹی کے سربراہ نے صہیونی جنگی طیارے کے گرانے پر شامی صدر کو مبارکباد پیش کی۔یمن کی انقلاب کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے ہفتے کے دن شامی صدر اور فوجی فورسز کو اسرائیلی طیارہ گرانے پر مبارکباد پیش کی۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق، الحوثی نے اسرائیلی جنگی طیارے کے گرانے کو اہم ترین کام قرار دیا اور اسے جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی۔

ان کے علاوہ، تونس کی عوامی تحریک نے بھی ایک بیانیہ دے کر شام کو صہیونی ایف-16 مار گرانے پر مبارک باد کہا اور اسے ایک عظیم الشان فتح قرار دیا۔واضح رہے کہ ہفتے کے دن اسرائیلی ایف-16 طیارہ شام کی حدود میں داخل ہوتے ہی شامی فورسز کے ہاتھوں نشانہ بن کر مار گرایا گیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

یمن: سعودی اتحاد کا ڈرون حملہ ،7 یمنی شہری شہید

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک)یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا نے کہ مغربی یمن ...