جمعہ , 25 مئی 2018

مرکل ایک بار پھر جرمن چانسلر بن گئیں

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی میں انجیلا مرکل انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل نہ ہونے کے باوجود ، دو ہزار اکیس تک چانسلر کی حیثیت سے اقتدار میں باقی رہیں گی
ذرائع کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ مخلوط حکومت کی تشکیل کے لئے بائیں بازو کی انتہا پسند جماعت کے ساتھ مفاہمت کے سلسلے میں کرسچین ڈیموکرٹیک یونین کے قدامت پسندوں کی تنقید کے باوجود وہ ایک اور چار سالہ دورے کے لئے جرمن چانسلر بنی رہیں گی۔انھوں نے کہا کہ ناراضگی کے باوجود وہ چانسلر کے عہدے کی مدت پوری کرنے تک تمام امور کا کنٹرول سنبھالے رکھیں گی۔انجیلا مرکل نے کہا کہ وزارت خانوں کی تقسیم کے طریقہ کار کا فیصلہ آگاہانہ رہا ہے۔واضح رہے کہ ستمبر دو ہزار سترہ میں جرمنی کے پارلیمانی انتخابات ہوئے مگر حکمراں جماعت حکومت بنانے کے لئے مطلوبہ نشستیں حاصل نہ کرسکی اور وہ مخلوط حکومت بنانے کے لئے دیگر جماعتوں سے گفتگو کرنے پر مجبور ہو گئی۔

یہ بھی دیکھیں

روسی وزیر خارجہ رواں ہفتہ شمالی کوریا کا دورہ کریں گے

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف رواں ہفتہ شمالی کوریا کا دورہ ...