پیر , 20 اگست 2018

دہشت گردگروہ داعش کا زخمی سربراہ شام میں زندہ ہے

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراقی وزارت داخلہ کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کا سربراہ ابو بکر البغدادی زندہ ہے اور ایک فضائی کارروائی میں زخمی ہونے کے بعد وہ شام کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
عراق کے سرکاری اخبار ’اس سباہ‘ نے انٹیلی جنس اور انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ کے چیف ابو علی البصری کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ’ہمارے پاس دہشت گرد تنظیم کے اندرونی ذرائع سے موصول ہونے والی دستاویزات اور غیر مصدقہ اطلاعات ہیں کہ ابوبکر البغدادی اب بھی زندہ ہیں اور شام کے شمال مشرقی جزیرے میں روپوش ہے‘۔
خیال رہے کہ شام کے شمال مشرقی صوبے الحسکہ کے صحرا میں موجود داعش سرحد پار عراق میں تقریباً اپنی خلافت کھو چکی ہے۔
عراقی انٹیلی جنس چیف کا مزید کہنا تھا کہ ابو بکر البغدادی کو ٹانگ اور جسم کے دیگر حصوں میں فریکچر، زخم اور شوگر کا مرض لاحق ہے، جس کے باعث وہ چل نہیں سکتے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ داعش کے سربراہ عراق میں فضائی کارروائی میں زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

مناسک حج کا آغاز: دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمین منیٰ پہنچنا شروع

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے آئے ...