پیر , 20 اگست 2018

بھارت سرحد پار حملے کی کوشش سے باز رہے، بھارتی دھمکی پر پاکستان کا انتباہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ سرحد پر حملوں کی کوشش سے باز رہے، دفتر خارجہ نے سنجوان حملے میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکام مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی اور اپنی سفاکیت سے توجہ ہٹانے کیلئے اس طرح کے بے بنیاد الزامات عائد کررہے ہیں، اس سے قبل بھارتی حکام نے فوجی کیمپ پر حملے کا الزام پاکستان میں موجود گروپ پر عائد کیا ہے۔ یہ بیان بھارتی دھمکی کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ پاکستانی دفترخارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غیر ذمہ دارانہ بیانات دینا اور بے بنیاد الزامات عائد کرنا بھارتی حکام کا وطیرہ بن گیا ہے اور کسی بھی معاملے کی مکمل تحقیقات سے قبل ہی الزامات کا عائد کردیے جاتے ہیں۔ دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس طرح کے الزامات کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی اور اپنی سفاکیت سے توجہ ہٹانے کیلئے اس طرح کے بے بنیاد الزامات عائد کررہا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور سفاکیت کو بند کروانے میں اپنا کردار ادا کرے گی، بھارت سرحد پار کسی بھی جارحیت سے باز رہے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے سنجوان میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملے میں 5فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے جبکہ حملہ آوروں اورسیکورٹی فورسز کے درمیان تین روز تک لڑائی جاری رہی ۔قابض فورسز نے پہلے چار حملہ آوروں کو مارنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم اب ان کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد تین تھی جنھیں ماردیاگیا ہے ۔ بھارتی حکام نے روایتی طور پر اس حملے کا الزام بھی پاکستان کے سر تھونپ دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

امید ہے عمران خان کے دور میں پاک ترک تعلقات مزید بہتر ہوں گے، ترک صدر

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ترک صدر رجب طیب نے امید ظاہر کی ہے کہ عمران خان کے ...