اتوار , 21 اکتوبر 2018

لیبیا کشتی حادثہ،11پاکستانیوں کی میتیں 14فروری کو پاکستان پہنچیں گی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لیبیا میں کشتی کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے11پاکستانیوں کی میتیں چودہ فروری بروز بدھ پاکستان پہنچیں گی جس کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق میتیں بے نظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پرواز نمبرSV722کے ذریعے شام چار بجے پہنچیں گی جبکہ باقی دو پاکستانیوں گجرات کے ماجد حسین اور فیصل آباد کے محمد نعمان کی میتیں مطلوبہ دستاویزی مکمل ہونے پر لائی جائیں گی۔بدھ کو جن افراد کی میتیں لائی جائیں گی ان میں اکرام الحق اور محمد قاسم بیگ کا تعلق منڈی بہاؤالدین ، ولید اکرم، نعمان علی، کاشف جمیل، عظمت بی بی اور فرمان علی کا تعلق گجرات ، مرزا غلام فرید کا تعلق راولپنڈی، تنزیل الرحمان کا تعلق سیالکوٹ اور محمد عزیز کا سرگودھا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسحاق ڈار: برطانیہ میں سیاسی پناہ کیلئے درخواست

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست ...