منگل , 21 اگست 2018

واٹس ایپ نے مالی لین دین کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا

کیلیفورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں انٹرنیٹ پیغام رسانی کی سب سے مقبول ایپلی کیشن ”واٹس ایپ صارفین کیلئے نت نئی اپ ڈیٹس کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اب مالی لین دین کی سہولت بھی متعارف کرانے کیلئے تیار ہے۔واٹس ایپ ”ایزی پے منٹ“ کے نام سے نئے فیچر کی آزمائش جاری رکھے ہوئے ہے جس کے تحت صارفین محفوظ طریقے سے رقوم کی منتقلی کرسکتے ہیں۔ یہ فیچر فی الاٹ بیٹا ورژن میں ہے جسے مکمل تجزیے اور کامیاب،

تجربے کے بعد باقاعدہ طور پر اپ ڈیٹ کیا جائیگا۔یہ فیچر اٹیچمنٹ میں دیکھا جاسکتا ہے جہاں گیلری، آڈیو اور لوکیشن وغیرہ کے آپشنز موجود ہوتے ہیں۔اسے استعمال کرنے کیلئے پے منٹ کے آپشن کو دبانے سے نئی اسکرین میں ”یوپی آئی“ اکاﺅنٹ کا لنک کھلے گا ۔ اگر یوپی آئی اکاﺅنٹ نہیں ہے تو صارف کو پہلے یہ کاﺅنٹ بنانا لازمی ہوگا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیچر آزمائش کے آخری مراحل میں ہے اور اسے مکمل ٹیسٹ کے بعد اپ ڈیٹ کردیا جائیگا۔

یہ بھی دیکھیں

موٹرولا کا نیا فون بھی آئی فون ایکس کی ہو بہو نقل

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) موٹرولا نے اپنا نیا اسمارٹ فون موٹو پی 30 متعارف کرایا ہے ...