منگل , 25 ستمبر 2018

ایرانی صدر جمعرات کو ہندوستان کے دورے پر روانہ ہوں گے

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ایک اعلی وفد کے ہمراہ جمعرات کو ہندوستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ایک اعلی وفد کے ہمراہ جمعرات کو ہندوستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ صدر حسن روحانی نے اس سفر میں ہندوستان کے وزير اعظم نریندر مودی اور دیگر اعلی حکام سے دو طرفہ تعلقات اور عالمی و علاقائی موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ واضح رہے کہ ہندوستانی وزیراعظم مودی نے گذشتہ برس ایرانی صدر کو دورہ بھارت کی دعوت دی تھی، ہندوستان ایران پر عالمی پابندیوں کے باوجود ایرانی تیل اور گیس کا بڑا خریدار رہا ہے۔ اور دونوں ممالک کے درمیان چابہار بندرگاہ سمیت مختلف اقتصادی منصوبوں پر شراکت کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی دیکھیں

مصر میں شیعہ مسلمانوں کو یوم عاشور منانے نہیں دیا گیا

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ 5 سالوں سے مصر میں شیعہ مسلمانوں کو یوم عاشور منانےنہیں ...