جمعرات , 16 اگست 2018

نیویارک: بم حملوں کے الزام میں افغان نژاد کو عمر قید کی سزا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)نیویارک شہر میں بم حملوں کے الزام میں افغان نژاد احمد خان رحیمی کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق 30سالہ احمد خان رحیمی پر الزام تھا کہ وہ نیوجرسی کے ایک پارک میں پائپ بم حملے کے علاوہ نیویارک سٹی کے علاقے مین ہٹن میں پریشر ککر بم حملے میں ملوث تھا، جبکہ نیوجرسی کے ایک ٹرین اسٹیشن سے بھی متعدد بم برآمد ہوئے تھے ۔ ان بم حملوں میں30 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔احمد خان رحیمی کو نیویارک کی وفاقی عدالت نے سزا سنائی ہے، افغان نژاد احمد خان رحیمی کا کہنا تھا کہ وہ ایف بی آئی کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے بعد شدت پسندی کی جانب مائل ہوا۔
احمد خان رحیمی نے ایف بی آئی پر الزام لگایا تھا کہ ادارے نے اسے مذہب کی بنیاد پر تعصب کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی دیکھیں

چلی میں بزرگوں کے مرکزمیں آگ لگنے سے 10 خواتین ہلاک

سینٹیاگو(مانیٹرنگ ڈیسک) چلی کے ’اولڈ ہوم‘ میں آگ لگنے کی وجہ سے 10 ضعیف العمر ...