جمعہ , 25 مئی 2018

ایران کا اقوام متحدہ کے امن مشن میں تعاون پر آمادگی کا اظہار

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اقوام متحدہ کے امن مشن میں تعاون فراہم کرنے اور فوجی مبصر بھیجنے کے لئے آمادہ ہے۔
ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے غلام علی خوشرو نےاقوام متحدہ کے امن مشن کی خصوصی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اقوام متحدہ کے امن مشن میں تعاون فراہم کرنے، فوج ، پولیس اور فوجی مبصر بھیجنے کے لئے آمادہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران اقوام متحدہ کے منشور اور اہداف کے مطابق اقوام متحدہ کے امن مشن میں بھر پور تعاون کے لئے آمادہ ہے اور اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل سکیورٹی دستوں کو اپنے تحفظ کے علاوہ طاقت کے استعمال کی اجازت نہیں ہے ، ان کا کام کسی کی طرفداری کئے بغیر امن کے قیام میں مدد فراہم کرنا ہے۔
اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب نے کہا کہ دوسرے ممالک کی ارضی سالمیت، استقلال ،آزادی اور عدم مداخلت کے احترام پر خصوصی توجہ مبذول کرنی چاہیے ۔ ایرانی نمائندے نے بعض ممالک میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل سکیورٹی اہلکاروں کی غلط اور غیر اخلاقی رفتار کو اقوام متحدہ کے لئے بدنامی کا باعث قراردیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی رفتار سے دنیا میں اقوام متحدہ کی حیثیت مخدوش ہوجاتی ہے لہٰذا اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل سکیورٹی اہلکاروں کی اخلاقیات پر بھی توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

یہ بھی دیکھیں

غزہ پٹی میں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی ...