اتوار , 25 فروری 2018

نیتن یاہو پر کرپشن کی فرد جرم عائد کرنے کی سفارش

یروشلم(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی پولیس نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کے مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کی ہے.اسرائیلی میڈیا کے مطابق پولیس نے طویل تحقیقات کے بعد وزیر اعظم نیتن یاہو پر کرپشن کے دو مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔وزیر اعظم پر باقاعدہ الزامات عائد کرنے کا اختیار اٹارنی جنرل کے پاس ہے اور میڈیا کے مطابق اس حوالے سے کئی ہفتے یا مہینے بھی لگ سکتے ہیں کہ معاملے کو کس طرح آگے بڑھایا جائے۔دوسری جانب نیتن یاہو جو گزشتہ بارہ برسوں سے وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہیں، انہوں نے ٹیلی وژن پر اپنے خطاب میں کہا کہ وہ بے گناہ ہیں اور وہ قوم کی خدمت اور رہنمائی کرتے رہیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

لبنان نے امریکی تجویز مسترد کردی

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے تیل کے معاملے پر صیہونی حکومت ...