بدھ , 24 اکتوبر 2018

شامی بحران ،اردوغان اور سعودی فرمانروا کی ٹیلیفونک گفتگو

استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک ) ترک صدررجب طیب اردوغان نے سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کو فون کرکے شام کے بحران کے حل اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ٹیلیفونک گفتگومیں دونوں رہنماؤں نے شام کی ارضی سالمیت اور بحران کے سیاسی حل پیدا کرنے پر تاکید کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ترک صدر نے ملک سلمان سے ٹیلیفونک رابطے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور خطے کی تازہ ترین صدرتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور ترکی شام کے صدر بشار الاسد کے سرسخت ترین مخالفین میں سے ہیں، ترکی نے ایک بار پھر صدر اسد کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔ترکی اور سعودی عرب نے صدر اسد کی حکومت کے خاتمے کے لئے انتھک کوششیں کیں لیکن اس کے باوجود دونوں ملکوں کو سخت ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی دیکھیں

عالمی امن، صیہونی حکومت کی نابودی اور فلسطین کی حمایت سے ہی ممکن ہے: اسلامی کونسل لبنان

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) اعلٰی شیعہ اسلامی کونسل لبنان کے سربراہ نے سوئٹزرلینڈ کے نئے سفیر ...